ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ڈی ڈی اے30جون سے لانچ کرے گی نئی ہاؤسنگ اسکیم، 13000فلیٹوں کی ہوگی نیلامی

ڈی ڈی اے30جون سے لانچ کرے گی نئی ہاؤسنگ اسکیم، 13000فلیٹوں کی ہوگی نیلامی

Thu, 29 Jun 2017 10:55:06    S.O. News Service

نئی دہلی ،28؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی اے)30جون کو نئی ہاؤسنگ اسکیم لانچ کرنے جا رہی ہے۔اس اسکیم کے لئے تمام ضروری اقدامات کو مکمل کر لیا گیا ہے اور اس مہینے کے آخر تک نئی اسکیم کو لانچ کر دی جائے گی۔ڈی ڈی اے کے ماسٹر کمشنر (ہاؤسنگ) جے پی اگروال نے کہا ہے کہ فارم اور برو شر 30جون سے لے کر 9اگست تک متعلقہ بینکو میں موجود ہوں گے۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ یہ اسکیم وزیر اعظم رہائشی منصوبہ سے جڑی ہوئی ہے جس کی وجہ سے تمام اخراجات کو پورا کرنے والے لوگوں کے بینک سے لئے گئے لون کے سود پر سبسڈی دی جائے گی۔وزیر اعظم رہائش منصوبہ بندی کے تحت درخواست دینے والے انہیں لوگوں کو اس کا فائدہ ملے گا، جن کے پاس دہلی میں پکا مکان نہیں ہے،اگر کسی نے ای ڈبلیوایس کے تحت درخواست دی ہے تو اس حالت میں ان کی سالانہ آمدنی 3لاکھ سے کم ہونی چاہئے۔ڈی ڈی اے اس اسکیم کے تحت 13000فلیٹ کی پیشکشیں دے گی جن میں 350دو کمروں والے درمیانہ آمدنی والے طبقے کے لئے ہے اور باقی کے ایک کمروں والے کم آمدنی والے طبقے کے لوگوں کے لئے ہے۔اگرچہ گزشتہ سال کے برعکس اس سال جن لوگوں کا نام لکی ڈرا میں ہوں گے انہیں فلیٹ خریدنے کی ذمہ داری رہے گی ورنہ ان کا رجسٹریشن رقم ضبط کر لیا جائے گا۔بتا دیں کہ درمیانے طبقے کے لئے 2لاکھ اور نیچے طبقے کے لئے 1لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔


Share: